پوپ فرانسس کے بعد نئے پوپ سیاہ فام ہوں گے؟

   

ویٹکن سٹی : کیتھولک کلیسا کی تاریخ میں گزشتہ ڈیڑھ ہزار سال سے بھی زیادہ عرصے سے کوئی افریقی پوپ منتخب نہیں کیا گیا۔ پوپ فرانسس کی موت کے بعد اب ویٹیکن میں بطور ممکنہ امیدوار گھانا کے کارڈینل پیٹر ٹرکسن کا نام بھی سننے میں آ رہا ہے۔ مغربی افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل پیٹر ٹرکسن کا پاپائے روم کے طور پر ممکنہ انتخاب کے لیے نام پچھلی مرتبہ 2010ء میں اس وقت بھی سننے میں آ رہا تھا، جب آخر کار ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اور اب انتقال کر چکے پوپ فرانسس کو کلیسائے روم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا تھا۔ آج سے قریب 15 برس قبل افریقی کارڈینل پیٹر ٹرکسن نے کہا تھا کہ وہ تب پاپائے روم کے عہدے پر انتخاب کے لیے تیار نہیں تھے۔ ان کے نزدیک تب شاید کیتھولک چرچ بھی اس پیش رفت کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھا کہ اس کی قیادت کوئی افریقی پوپ کرے۔