پوپ فرانسس کے دورہ پردہشت گردی کی دھمکیاں7 افراد گرفتار

   

جکارتہ: دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا کی پولیس نے بتایا ہے کہ اس ہفتہ ملک کے دورے کے دوران پوپ فرانسس کے خلاف آن لائن “دہشت گردی کی دھمکیاں” دینے پر سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایشیا پیسیفک کے ایک مشکل اور صبر آزما دورے کے دوران 87 سالہ پوپ نے جنوب مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت انڈونیشیا میں پہلا قیام کیا۔