پوچارم کنال میں گرنے سے خاتون فوت

   

یلا ریڈی ۔ 19 ؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھیت کو پانی سربراہ کرنے کی غرض سے گئی ایک خاتون حادثاتی طور پر پوچارم کی بڑی کنال میں گرنے پر فوت ہوگئی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں سب انسپکٹر مسٹر موہن کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے لنگم پلی علاقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون 45 سالہ دیواماں موضع شیوار کے پوچارم کی بڑی کنال کے نیچے حصہ میں موجود اپنے کھیت کو آب سربراہ کرنے جا کر گھر واپس نہیں آئی ۔ افراد خاندان نے کھیت کے پاس تلاشی لینے پر نظر نہیں آئی۔ اور پھر قریب پوچارم بڑی کنال میں اس کی شال نظر آئی جس پر کنال میں تلاش کرنے پر اس خاتون کی نعش نظر آئی ۔ کنال پر سے گذرتے پاؤں پھسل کر حادثہ کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ۔ متوفی کی بیٹی یشودا کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔