حیدرآباد ۔ دیپاولی سے قبل عوام کو راحت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے بعض شرائط کے ساتھ پٹاخے چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔ نیشنل گرین ٹریبیونل کے احکام کی حمایت میں سپریم کورٹ نے رات 8 بجے سے 10 بجے شب تک دو گھنٹے کیلئے پٹاخے جلانے کی اجازت دی ہے تاکہ آلودگی سے بچاجاسکے اور کورونا وائرس وباء سے محفوظ رہا جاسکے ۔