پٹرول‘ڈیزل کی قیمتیں حیدرآباد میں اب تک کی سب سے زیادہ اونچائی پر

,

   

حیدرآباد۔پٹرول اورڈیزل کی قیمتو میں اضافہ کا رحجان برقرار ہے۔ پیر کے روز پٹرول کی قیمت اب تک کی سب سے مہنگی یعنی 108.64پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی اور ڈیزل 101.66روپئے فی لیٹر تک پہنچ گیاہے۔

مذکورہ ڈیزل کی قیمتیں 7اکٹوبر کے روز فی لیٹر 100روپئے سے تجاوز کیاہے۔وی اے ٹی کی شمولیت کے اقدامات میں ہر ریاست میں قیمتوں میں بڑے پیمانے پر مختلف ہیں اور اس کے علاوہ قریب کے ریفائنری سے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی اس کا انحصار ہوتا ہے۔


پٹرول‘ ڈیزل کی دہلی میں قیمتیں
قومی درالحکومت میں پٹرول کی قیمت میں 30پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا اور 35پیسہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ کئی ریاستوں میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں 100روپئے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی ہیں‘ جس کااثر عام لوگوں کی جیب پر پڑا ہے۔

اب دہلی میں پٹرول بازار میں 104.44روپئے کی فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت93.17روپئے فی لیٹر ہے۔

جبکہ دوسری جانب ہندوستان میں معاشی درالحکومت ممبئی کے اندر پٹرول 29پیسے مزیدمہنگا ہوگیا ہے اور فی لیٹر110.41روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے‘ تما چار بڑے شہروں میں یہاں پر سب سے مہنگی قیمت پر یہ فروخت کیاجارہا ہے۔

ڈیزل 37پیسوں کے اضافہ کے ساتھ 101.03روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے۔