پٹرول ، ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

   

نئی دہلی: روس۔ یوکرین بحران کے درمیان بین الاقوامی سطح پرخام تیل کی قیمت 110.88 ڈالر فی بیرل پہنچ جانے کے باوجود گھریلو سطح پر آج مسلسل 118 ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مستحکم رہی۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ روس۔یوکرین بحران کے بعد ہی شروع ہو گیا تھا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کم کرنے کے اعلان کے بعد گزشتہ سال چار نومبر کو ایندھن کی قیمتوں می تیزی سے کمی آئی تھی ۔ اس کے بعدریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی وی اے ٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔