پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پربرقرار

   

نئی دہلی: ملک میں آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں جس کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں مسلسل 39ویں دن ریکارڈ سطح پر برقرار رہیں۔ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر کی آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئیل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے ۔یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نشیب و فراز جاری ہے ۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ 111.55 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 3.80 فیصد اضافے کے ساتھ 110.16 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے ۔ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔