پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یکم جولائی کے روز عام آدمی پارٹی ملک بھر میں کرے گی احتجاج

,

   

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی(اے اے پی) لیڈر گوپال رائے نے منگل کے روز اعلان کیاہے کہ ان کی پارٹی یکم جولائی کے روز پٹرول او رڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ”یکم جولائی کے روز عام آدمی پارٹی ملک بھر میں پٹرول او رڈیزل کی بڑھی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرے گی“۔پیر کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 0.05اور0.13پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

دہلی میں اس کے بعد پٹرول کی قیمت فی لیٹر80.43اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر80.53روپئے ہوگئی ہے۔تیل کی مارکٹینگ کمپنیوں نے کویڈ19عالی وباء کے پیش نظر82دنوں کے وقفہ کے بعد قیمتوں میں تبدیلیوں کا عمل شروع کیاہے۔

مذکورہ اداروں نے 7جون سے قیمتوں پر نظر ثانی کاکام شروع کیاہے۔

لاک ڈاؤن میں ملک کے جانے سے قبل پٹرول کی اوسط قیمت دہلی میں 69.60فی لیٹرپٹرول اور62.30روپئے فی لیٹر ڈیزل تھا