پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بی آر ایس کا احتجاج

   

ایندھن کی من مانی قیمتوں کے خلاف سدھیر ریڈی کا احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس پارٹی نے پٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایل بی نگر چوراہے پر احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ہے ۔ بی آر ایس کے رکن اسمبلی ڈی سدھیر ریڈی نے احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر من مانی فیصلے کرتے ہوئے عوام پر اضافی مالی بوجھ عائد کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ بلکہ روزمرہ کی تمام ضروری اشیاء مہنگی ہوں گی جس کا براہ راست بوجھ غریب اور متوسط طبقے پر پڑے گا ۔ ڈی سدھیر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ حکومت عوامی مشکلات سے چشم پوشی کر کے لوگوں کی زندگی سے کھلواڑ کررہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس نا انصافی کے خلاف بی آر ایس خاموش نہیں رہے گی ۔ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے احتجاجی پروگرامس کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ مرکزی حکومت کو قیمتیں کم کرنے پر مجبور کیا جاسکے ۔۔ 2/m/b