پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

   

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگنے والی آگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اس ہفتے کا آغاز بھی ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافے سے ہوا ہے۔ پیر کو مسلسل ساتویں دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 104.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 110.38 روپے اور ڈیزل 101 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔