نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں منگل کو بھی برقرار رہیں۔ خام تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے قریب چل رہی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر، لندن برینٹ کروڈ آج 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ 92.06 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.03 فیصد اضافے کے ساتھ 85.76 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے ۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے ۔