پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

   

نئی دہلی : بین الاقوامی بازار میں خام تیل 95 ڈالر فی بیرل سے نیچے پہنچ جانے کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جمعرات کو گھریلو سطح پر مستحکم رہیں ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت معمولی زیادہ یعنی 0.01 فیصد اضافے کے ساتھ 92.46 ڈالر فی بیرل پر اور یو ایس کروڈ 0.07 فیصد کے دباو کے ساتھ 87.21 ڈالر فی بیرل پر رہا۔گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے ۔