پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں

   

نئی دہلی : بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب رہنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 80ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد قومی راجدھانی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔