نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں ملے جلے رجحان پر پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں، جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول قیمت 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.62 روپے فی لیٹر رہی۔ تیل مارکیٹنگ کی ایک بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔