پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 124ویں دن بھی مستحکم

   

نئی دہلی: روس-یوکرین بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گھریلو سطح پر آج مسلسل 124ویں دن مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ روس ۔یوکرین کے بحران کے بعد ہی شروع ہوا تھا۔ جس کی قیمت 127.31 بیرل فی ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔ ایندھن کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی آگئی تھی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیاتھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس(ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا۔ تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔