پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 22 ویں دن مستحکم

   

نئی دہلی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تین ہفتوں سء جاری اضافے کاسلسلہ اتوار کے روز رک گیا۔ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 80.38 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی، یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 80.40 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ڈیزل کے دام 7 جون سے لگاتار 21 دن تک بڑھنے کے بعد صارفین کو آج راحت ملی ہے۔ ان 21 دنوں میں پٹرول کی قیمتوں میں بھی 20 مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ تین ہفتوں میں، دہلی میں پٹرول 9.12 روپے یعنی 12.80 فیصد اور ڈیزل 11.01 روپے یعنی 15.87 فیصد مہنگا ہوا۔