نئی دہلی ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو لگاتار 58ویں دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اور ریاستی حکومت کے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں دو دسمبر کو روپے تک پٹرول تقریباً 8 روپے سستا ہو گیا تھا۔ تاہم دیگر میٹرو شہروں میں گزشتہ 57 دنوں سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 58ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ ( بی پی سی ایل) پمپ پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔