مہارشٹرا کے پربھنی میں ملک کا سب سے مہنگا پٹرول 123.46پیسے فی لیٹروہیں آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں سب سے مہنگا 107.61روپئے فی لیٹرفروخت کیاجارہا ہے
نئی دہلی۔پھر ایک مرتبہ چہارشنبہ کے روز پٹرول او رڈیزل کی قیمتو ں میں 80پیسوں کا اضافہ درج ہوا ہے جس کے بعد 16دنوں میں 10ر وپئے کے حساب سے 10فیصد کا ریکارڈ اضافہ درج ہوا ہے۔
حکومت کی نگرانی میں چلائی جارہے ایندھن ریٹایلرس کے قیمتوں پر مشتمل اعلامیہ کے بموجب سابق کے 104.61ر وپئے کے مقابلے پٹرول 105.41روپئے فی لیٹر تک کا اضافہ ہوا ہے وہیں ڈیزل 95.87ر وپئے فی لیٹر سے بڑھ کر 96.67روپئے فی لیٹر تک پہنچ گیاہے۔
ملک بھر میں قیمتوں کا اضافہ ہو ا ہے اور اس کا انحصار ریاست در ریاست مقامی ٹیکسوں پر ہے۔ مارچ22میں قیمتوں پر نظر ثانی کے بعد چار سے ساڑھے چار ماہ کے توقف کے بعد قیمتوں میں 14ویں مرتبہ اضافہ ہوا ہے۔
مجموعی طور پرڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 10روپئے کا اضافہ یا 10.5فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔
تیل کی عالمی قیمتوں 140امریکی ڈالر فی بیرل روس کے یوکرین پر حملے کے سبب اضافہ ہوا تھا جس میں 107امریکی ڈالر فی بیرل تک کی گرواٹ ائی ہے مگر ہندوستان میں تیل کی قیمتوں میں بدستور اضافہ دیکھا جارہا ہے اس کی وجہہ اترپردیش او رپنجاب جیسی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر137دنوں تک قیمتوں پر نظر ثانی توقف میں ہونے والے نقصانات کی بھرپائی ملک او رریاستوں کے اپنے ایندھن ریٹایلرس کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔
جون2017میں ایندھن کی قیمتوں پر نظر ثانی کو متعارف کروانے بعد پہلی مرتبہ مسلسل پانچ دنوں تک پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں 80پیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔ محض پندرہ دنوں میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتو ں میں 10روپئے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک کے تمام بڑے شہرو ں میں پٹرول کی قیمتوں 100روپئے کو پار کرچکے ہیں وہیں ڈیزل بھی مہارشٹرا‘ آندھر ا پردیش‘ اڈیشہ‘ چھتیس گڑھ‘ تلنگانہ‘ مدھیہ پردیش‘ بہار‘ جھارکھنڈ‘ تاملناڈو او رکیرالا میں 100روپئے کو پار کرگیاہے۔
مہارشٹرا کے پربھنی میں ملک کا سب سے مہنگا پٹرول 123.46پیسے فی لیٹروہیں آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں سب سے مہنگا 107.61روپئے فی لیٹرفروخت کیاجارہا ہے۔ قیمتوں کا انحصار مقامی ٹیکس اور ایندھن کی منتقلی پر بھی منحصر ہوتا ہے۔
سابق میں سرحدی شری سری گنگا نگر راجستھان میں ایندھن مہنگا تھا مگر راجستھان حکومت نے وی اے ٹی میں کٹوتی کردی تھی‘ اس کے علاوہ دیگر ریاستوں نے بھی 4نومبر2021کے پیش نظریونین حکومت کے فیصلہ پر پٹرول کی ایکسائز ڈیوٹی میں 5ر وپئے فی لیٹر او رڈیزل پر 10روپئے فی لیٹر کی کٹوتی کی تھی۔ چہارشنبہ کے روز چینائی میں ڈیزل 100روپئے کے نشان کو پار کرگیاتھا۔