پٹرول‘ ڈیزل کی قیمتیں حیدرآباد میں نئی اونچائی پر

,

   

حیدرآبادملک بھر میں اضافہ کے بعد چہارشنبہ کے روز حیدرآباد میں بھی پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں سب سے اونچائی پر پہنچ گئی ہیں۔ شہر میں پٹرول کی قیمت میں 0.37پیسوں کا اضافہ ہونے کے بعد 110.46روپئے فی لیٹر فروخت ہوا وہیں ڈیزل کی قیمت میں 0.38پیسوں کااضافہ کے بعد103.56روپئے فی لیٹر فروخت ہوا ہے۔

آج یہ 106.19روپئے فی لیٹر اور 94.92فی لیٹر بالترتیب فروخت ہوگا۔مذکورہ پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں ممبئی میں 112.11روپئے فی لیٹر اور102.89روپئے فی لیٹر بالترتیب ہوگئی ہیں۔ تیل کی ملک میں بڑھتی قیمتیں فوری طور پر نیچے نہیں ائیں گی۔

مرکزی حکومت مختلف تیل کمپنیوں کی برآمد کرنے والے ممالک سے سپلائی اور تیل کی مانگ کے مسائل پر بات کررہے ہیں مگر فوری طور پر قیمتو ں میں راحت کے امکانات دیکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

تیل کمپنیاں یومیہ اساس پر تیل او رڈیزل کی قیمتوں کا تعین کررہے ہیں۔ مذکورہ نئی قیمتیں صبح 6بجے سے لاگو ہوں گے۔

پچھلے پندرہ دنوں میں عالمی مارکٹ میں تیل کی بنچ مارک اوسط قیمتوں کی بنیاد پر یومیہ اساس پر جائزہ او رنظرثانی کی جکارہی ہے اور اس کاانحصار زرمبادلہ کی شرح پر بھی ہے۔