پٹرول کی بڑھتی قیمتو ں کے خلاف کانگریس پارٹی 11جون کو ملک گیر احتجا ج کرے گی

,

   

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ریاستی یونٹوں سے کہا ہے کہ عوامی کے ساتھ لوٹ مار اورقیمتوں میں فوری واپسی کی مانگ کے ساتھ ”علامتی احتجاج“ منظم کریں۔


نئی دہلی۔ پٹرول او رڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف 11جون کو کانگریس پارٹی ملک گیر سطح پر ایک ”علامتی احتجاج“ پٹرول پمپوں کے سامنے کرے گی۔مختلف ریاستوں میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتیں 100 روپئے کے نشان کو عبور کرجانے کے بعد مذکورہ اپوزیشن پارٹی نے سڑکوں پر اترنے کا فیصلہ کیاہے۔

پارٹی نے تمام ریاستی یونٹوں او رذیلی تنظیمو ں کو ہدایت دی ہے کہ قیمتوں میں کمی کی مانگ کریں اور احتجاجی دھرنا منظم کریں۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے ریاستی یونٹوں سے کہا ہے کہ عوامی کے ساتھ لوٹ مار اورقیمتوں میں فوری واپسی کی مانگ کے ساتھ ”علامتی احتجاج“ منظم کریں۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہاکہ پٹرول او رڈیزل کی غیر اعلانیہ بڑھتی قیمتوں اور اس کے عوا م پر پڑنے والے اثرات‘ غیر یقینی معاشی سست روی‘ بڑے پیمانے پر بے روزگاری‘ یومیہ اجرت میں کٹوتی اور نوکریوں چھوٹ جانے کے خلاف ایک واضح عوامی مہم چلائی جائے گی۔

اس احتجاج میں پارٹی کے سینئر قائدین کو بھی شامل کیاجائے گا۔ کے سی وینو گوپال نے ریاستی یونٹوں کو جاری کردہ ایک لیٹر میں کہا کہ پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی مار سارا ملک برداشت کررہا ہے اور و ہ بھی اس وباء کے دورمیں عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔

پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ کی وجہہ سے روز مرہ استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ کئی ریاستوں میں پٹرول کی قیمت 100روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 13مہینوں میں پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جو فی الحال سب سے مہنگا ہے۔