پٹھان معاملہ۔ بہار کی عدالت میں گیت ’بے شرم رنگ‘ پر شکایت درج کرائی گئی ہے

,

   

مدھیہ پردیش ہوم منسٹر نروتم مشرا نے حال ہی میں پدکون کے لباس کے رنگ او راس گیت میں اداکار شاہ رخ خان کا اعتراض جتایا‘ اس میں ”ترمیم“ کی مانگ کی ہے


مظفر پور۔ بہار کے ضلع مظفر پور کی ایک عدالت میں ایک شکایت درج کراتے ہوئے مجوزہ فلم”پٹھان“ کے ایک گیت میں ہندوؤں کے ’’مذہبی جذبات مجروم“ کرنے کے لئے دپیکا پدکون اور بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

مظفر پور نژاد ایک وکیل سدھیر اوجہا نے جمعہ کے روز سی جے ایم عدالت میں یہ درخواست دائر کی ہے‘جہاں اس معاملے پر 3جنوری کے روز سنوائی مقرر ہے۔

اوجہانے رپورٹرس کوبتایاکہ فلم”پٹھان“ کا گیت”بے شرم رنگ“ قابل اعتراض ہے اور سے ہند و کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے“۔

اس گیت کے ریلیز کے بعد سے ملک کے بعض حصوں میں تنازعہ پیدا ہوگا ہے‘ اور اس کے مواد پر احتجاج کیاجارہا ہے۔

مدھیہ پردیش ہوم منسٹر نروتم مشرا نے حال ہی میں پدکون کے لباس کے رنگ او راس گیت میں اداکار شاہ رخ خان کا اعتراض جتایا‘ اس میں ”ترمیم“ کی مانگ کی ہے۔

اندرو کے بشمول بعض مقامات پر ان ادکارؤں کے علامتی پتلے بھی نذر آتش کئے گئے ہیں۔