پٹھان کی ریلیز میں تاخیر ہونے کا خدشہ

   

ممبئی۔بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اسٹارر پٹھان سال 2022 کی بہت زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہیاور شاہ رخ خان کے مداح پٹھان کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم پٹھان کے متقل شائقین میں ایسا جنون ہے کہ وہ اس کے بارے میں ہر چھوٹی سے چھوٹی تفصیل جاننا چاہتے ہیں۔فلم بنانے والوں کی جانب سے ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود شائقین اس کے دیوانے ہیں۔ انڈسٹری کے قریبی ذرائع نے بالی ووڈ خبری کو بتایا ہے کہ کنگ خان کی پٹھان اس سال دیوالی پر ریلیز نہیں ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ فلم پٹھان پر ابھی کافی کام باقی ہے جسے مکمل ہونے میں وقت لگے گا۔ان حالات فلم کا دیوالی پر آنا مشکل لگتا ہے۔ فلم میکر مسلسل کام مکمل کرنے میں مصروف ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔بالی ووڈ کی بڑی فلم پٹھان میں شاہ رخ خان اور بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان دیپیکا پڈوکون کے ساتھ میں کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ سلمان خان ماضی میں فلم پٹھان کی شوٹنگ بھی کر چکے ہیں۔ خبریں ہیں کہ آدتیہ چوپڑا سلمان خان کو پٹھان میں ٹائیگر انٹری دیں گے۔ اس کے ساتھ وہ یش راج بینر کی پہلی اسپائی ورلڈ شروع کریں گے جس میں بعد میں ہریتک روشن کی بھی انٹری ہونے والی تھی۔ آدتیہ چوپڑا پٹھان، ٹائیگر سیریز اور وار کو ملا کر بالی ووڈ کی سب سے بڑی ایکشن تھرلر بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس کا آغاز کنگ خان کی پٹھان سے ہونے جا رہا ہے۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان فلم پٹھان میں جان ابراہم کے ساتھ ٹکراتے نظر آئیں گے۔ جان ابراہم پٹھان میں ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ جان ابراہم اور کنگ خان کے درمیان مقابلہکے لیے مداح بہت پرجوش ہیں۔