پچھلے تین سال سے ’نمکین‘ چوری کی وجہہ سے توہین آمیز سلوک‘ یوپی کی لڑکی نے خود لگائی“ پھانسی“۔

,

   

اگرہ۔دل دہلادینے والے ایک واقعہ میں منی پور کے بھوگاؤں کے جواہر ناودیا ویدیالیا اسکول میں زیرتعلیم گیارویں جماعت کی طلبہ نے مبینہ طور پر اسکول کے پریر روم میں پیرکے روزخودکشی کرلی‘ پچھلے تین سالوں سے دوست کے پاس سے ”نمکین“ کا پیاکٹ چوری کرنے کے سبب اس کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیاجارہاتھا

مقام خودکشی سے دستیاب خود کش نوٹ میں لڑکی نے کہاکہ اسکولی طلبہ کی جانب سے ”اس کے ساتھ کئے جانے والے برتاؤکے لئے کبھی وہ معاف نہیں کرے گی“۔

متوفی کی ایک کلاس ساتھی نے میڈیاکے نمائندوں سے کوبتایا کہ جب تین سال قبل چوری کا جب یہ واقعہ پیش آیاتھا تب سینئر ساتھیوں نے متوفی لڑکی کو سزا کے طور پر کلا س کے48طلبہ سے تمانچے رسید کرائے تھے۔

لڑکی نے دعوی کیاکہ”متوفی کو چوری کرنے پر سبق سیکھانے کے لئے اس طرح کا اقدام اٹھایاگیاتھا“۔

واقعہ کے متعلق ٹیچرس اور پرنسپل کو واقفیت تھی مگر کسی نے کوئی کاروائی نہیں کی۔

واقعہ کو قتل قراردیتے ہوئے لڑکی کے والدہ نے کہاکہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے انہیں اسوقت تک جانکاری نہیں دی گئی جب تک ڈاکٹرس نے لڑکی کو مردہ قرارنہیں دیدیاتھا۔

ایس پی منی پور اجئے شنکر رائے نے کہاکہ نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیاگیا۔ رپورٹ ملنے کے بعد ہی موت کی حقیقی وجہہ کے متعلق جانکاری ملے گی