جہا ں تک دہلی کی بات ہے کانگریس ذرائع کا ہے کہ پارٹی صدر راہول گاندھی کو سمجھانے کی کوششیں جاری ہیں ‘ جنھوں نے دہلی کانگریس کی قیادت کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیاہے
نئی دہلی۔ ایک دن قبل ہی کانگریس نے اعلان کیا کہ وہ دہلی میں لوک سبھاالیکشن کے لئے عام آدمی پارٹی سے انتخابی مفاہمت نہیں کرے گی ‘ مذکورہ پارٹی ارویند کجریوال کی زیر قیادت پارٹی سے پیچھے کے دروازے کے ذریعہ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضی بات چیت عام آدمی پارٹی کے ساتھ اب بھی جاری ہے اور کانگریس کے ایک بڑے لیڈر ان کی قیادت سے ربط میں ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عآپ کی قیادت سے یہ با ت کہی گئی ہے کہ پنجاب میں سیٹوں کی تقسیم کا معاملہ اس کے ساتھ ممکن نہیں ہے۔
جہا ں تک دہلی کی بات ہے کانگریس ذرائع کا ہے کہ پارٹی صدر راہول گاندھی کو سمجھانے کی کوششیں جاری ہیں ‘ جنھوں نے دہلی کانگریس کی قیادت کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیاہے۔
مجموعی طور پر دہلی یونٹ کا جذبہ عام آدمی پارٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کے الائنس کے خلاف ہے۔
مگر کانگریس کی مرکزی قیادت کے ایک حصہ کا ماننا ہے کہ سہ رخی مقابلے سے بی جے پی کی جیت میںآسانی ہوگی ‘ بالخصوص پلواماں دہشت گرد حملے اور بالاکوٹ فضائیہ حملے کے پیش نظر بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔
دہلی میں کانگریس کے عآپ کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت سے انکار کرتے ہوئے راہول گاندھی نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ’’ اگر آپ دیکھیں تو ہمارا مہارشٹرا ‘ تاملناڈو میں ہمارا الائنس ہے ۔
جہاں تک دہلی کی بات ہے توہماری دہلی یونٹ کسی بھی الائنس کے خلاف ہے۔
مگر مجموعی طور پر اتحاد صحیح سمت گامزن ہے۔ درایں اثناء گوپال رائے بھی ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ اس با ت کا خلاصہ کیا کہ عام آدمی پارٹی کے اندر بھی کانگریس سے الائنس کی بڑے پیمانے پر مخالفت ہے۔مگر قومی مفادکی خاطر کانگریس سے الائنس کا فیصلہ لیاگیاتھا۔