پچھلے24گھنٹوں میں ہندوستان نے 13,85,706کویڈ 19نمونوں کی جانچ کی

,

   

اب تک جملہ58,00,43,190نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔


نئی دہلی۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(ائی سی ایم آر) نے جمعہ کے روم اس بات کی جانکاری دی ہے کہ جمعرات کے روز 13,85,706کویڈ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

اب تک جملہ58,00,43,190نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔چہارشنبہ کے روز14,31,819نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

درایں اثناء ہندوستان میں پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ 19کے 21,257تازہ معاملات درج ہوئے ہیں‘ جمعہ کے روز وزرات صحت اورخاندانی بہبود نے یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

اس کے ساتھ ملک بھر میں فعال معاملات کی جملہ تعداد2,40,221تک پہنچ گئی ہے۔

وزرات کے مطابق صحت یابی کی شرح فی الحال 97.96فیصد ہے جو مارچ2020کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

درایں اثناء قومی ٹیکہ مہم کے تحت اب تک 93.17کروڑ ٹیکوں کی خوارکیں پہنچائی گئی ہیں۔