پچھلے24گھنٹو ں میں ہندوستان میں کویڈ19کے 46,617نئے معاملات درج

,

   

وزرات نے کہاکہ پچھلے پانچ دنوں سے مسلسل نئے معاملات50,000سے کم ہیں۔
نئی دہلی۔مرکزی وزرات صحت نے جمعہ کے روز جانکاری دی ہے کہ پچھلے24گھنٹو ں میں ہندوستان کویڈ 19کے تازہ معاملات46,617درج کئے گئے ہیں اور مثبت معاملات کی شرح 2.48فیصد ہے۔

وزرات نے کہاکہ پچھلے پانچ دنوں سے مسلسل نئے معاملات50,000سے کم ہیں۔مذکورہ ہفتہ واری شرح2.57ہے وہیں قومی کویڈ صحت یابی کی شرح میں 97.01فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

فعال معاملات میں بھی کمی ائی ہے اور 5,09,637ہیں اور جملہ معاملات کا1.67فیصد تناسب ہے۔وزرات صحت کے بموجب ان تازہ معاملات کے ساتھ ملک کے اب تک کے معاملات کی جملہ تعداد3,04,58,251ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کویڈ سے ہونے والی 853اموات کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 4,00,312ہوگئی ہے۔پچھلے 50دنوں سے تازہ معاملات کے مقابلے میں صحت یابی کے معاملات میں بدستور اضافہ ہے۔

ہندوستان میں پچھلے24گھنٹوں میں 59,384صحت یابی کے معاملات درج کئے جانے کے بعد اس کی جملہ تعداد2,95,48,302ہوگئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ(ائی سی ایم آر) کے بموجب یکم جولائی تک کویڈ 19کے لئے 2,95,48,302نمونوں کی جانچ کرلی گئی ہے‘ جس میں ایک روز قبل جانچ کئے گئے 18,80,026نمونے بھی شامل ہیں۔

مرکزی وزرات صحت نے جانکاردی ہے کہ قومی ٹیکہ مہم کے تحت 34,00,76,232ٹیکے اب تک لگائے گئے ہیں۔