پڈوچیری میں کورونا متاثرین کی تعداد 461ہوئی

   

پڈوچیری۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 59 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد چہارشنبہ کو بڑھ کر461ہو گئی ۔پڈوچیری کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ جس میں پڈوچیری علاقے کے 58 افراد اور کرائیکل کا ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے ۔ان میں سے 46 کو جئے پور ، 12 متاثرین کوسرکاسری میڈیکل کالج اور ایک کو مہاے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ منگل شام 11 متاثرین کو صحتیاب ہوجانے کے بعد یہاں میڈیکل کالج اسپتال سے چھٹی ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 276 ہو گئی ہے ۔