پڈوچیری چیف منسٹر و وزرا کا دھرنا تیسرے دن میں داخل

   

پڈوچیری 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر پڈوچیری وی نارائن سامی اور ان کے وزرا کی جانب سے گورنر کی قیامگاہ راج نواس کے باہر جاری دھرنا آج تیسرے دن میں داخل ہوگیا ہے ۔ چیف منسٹر کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ گورنر کرن بیدی کا ان کی حکومت کے تعلق سے رویہ منفی ہے جس کی وجہ سے یہ دھرنا کیا جا رہا ہے ۔ اس سوال پر کہ آیا لیفٹننٹ گورنر نے مسائل کی یکسوئی کیلئے 21 فبروری کو جو اجلاس طلب کیا ہے کیا وہ اس میںشرکت کرینگے چیف منسٹر نے کہا کہ ایسے اجلاس کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم نے تمام دستاویز ان کے سامنے پیش کردئے ہیں اور وہ حالات سے واقف ہیں۔