پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ دوسرے دن بھی بی آر ایس کا احتجاج

   

احتجاج میں وزراء شامل ، مودی کے پتلے نذر آتش ، خالی سلنڈرس کے ساتھ مظاہرے
حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) بی آر ایس پارٹی کے قائدین نے پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ریاست کے مختلف اضلاع میں دوسرے دن بھی احتجاج کیا ۔ وزراء کے علاوہ بی آر ایس کے ارکان اسمبلی و دوسرے قائدین نے احتجاج میں حصہ لیا۔ خالی سلنڈرس کے ساتھ مظاہرے کیا اور فوزیر اعظم نریندر مودی کے علامتی پتلے بھی نذر آتش کئے گئے ۔ بی آر ایس کے ورکنگ پرسیڈنٹ کے ٹی آر نے پکوان گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ریاست بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کی ہدایت دی تھی جس پرآج نلگنڈہ کلاک ٹاور سنٹر پر خواتین کے ساتھ مل کر ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے احتجاج کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمت میں بھی 100 ڈالر کو عبور نہیں کی ہے ۔ تاہم پکوان گیاس ڈیزل ، پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ کانگریس کے قائد راہول گاندھی بھی بی جے پی کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں ۔ گجرات میں منعقدہ انتخابات میں راہول گاندھی نے انتخابی مہم نہیں چلاتے ہوئے بی جے پی کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے ۔ جس کے بعد ملک کے عوام بی آر ایس کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں ۔ چیف منسٹر کے سی آر ہی تباہ شدہ ملک کی معیشت کو دوبارہ سدھار سکتے ہیں ۔ غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ اس احتجاجی دھرنے میں بی آر ایس کے رکن اسمبلی کے بھوپال ریڈی ، ضلع پریشد صدرنشین بی نریندر ریڈی کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ہے ۔ کھمم دھرنا چوک پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ بی اجئے کمار نے احتجاجی دھرنے کی قیادت کی عالمی یوم خواتین سے قبل پکواین گیاس کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے خواتین کو تحفہ پیش کرنے کا الزام عائد کیا ۔ اضافہ شدہ قیمتوں سے فوری دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ شہر حیدرآباد کے فلم نگر چوراہا پر بی آر ایس کے رکن اسمبلی ڈی ناگیندر کی قیادت میں احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔ جس میں خواتین اور پارٹی کارکنوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ مودی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ شہر لنگم پلی میں بی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی اور رکن اسمبلی اے گاندھی کی قیادت میں احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا ۔ ضلع کمرم بھیم کے امبیڈکر چوک پر بی آر ایس کے رکن اسمبلی کے کونپا کی قیادت میں احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔ نلاکنٹہ فیور ہاسپٹل کے پاس رکن اسمبلی بی وینکٹیش کی قیادت میں ملکاجگری چوراستہ میں رکن اسمبلی ہنمنت راؤ کی قیادت میں احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا ۔ ن