پھندے میں پھنس کر تیندواہلاک

   

حیدرآباد 17اپریل ( یواین آئی ) آندھراپردیش اننت پور ضلع جنگلاتی علاقہ میں پھندے میں پھنسنے سے تیندوے کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے پولیس اور محکمہ جنگلات کے حکام کو چوکس کیا، جنہوں نے وہاں پہنچ کر ضابطہ کی کارروائی کی۔تیندوے کی موت پر مقامی افرادنے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جنگلاتی حکام کی جانب سے لائی گئی ٹرانکوئلائزر گن ناقابل استعمال تھی اور اگر بروقت اور مؤثر اقدامات کئے جاتے تو تیندوے کی جان بچائی جا سکتی تھی۔