پھول توڑنے کے مسئلہ پر طالب علم کی پٹائی

   

نئی دہلی۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنم اشٹمی کے موقع پر دہلی کے براری علاقہ میں ایک گروپ کی جانب سے دسویں جاماعت کے طالب علم ادتیہ راج کی جم کر پٹائی کی گئی۔ اس واقعہ کی شکایت لڑکے کے والدین نے پولیس اسٹیشن میں درج کروائی۔ لڑکے کو شریک دواخانہ کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمین جو فی الحال روپوش ہوگئے ہیں سرگرمی سے تلاش جاری ہے کیوں کہ وہ عدالت سے عدم گرفتاری ضمانت کے لیے رجوع ہوئے تھے لیکن وہ ردکردی گئی۔ ان افراد کا تعلق مقامی حلقہ سے ہی ہے۔ راج کے رشتہ بھائی آدرش نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اور اجس کے بھائی جنم اشٹمی کے موقع پر چندن وہار علاقہ کی مندر میں درشن کے لیے گئے تھے۔ جسارہ واپس ہورہے تھے تو راج نے اشوکہ درخت سے چند پھول تورے۔ جاسی اثنا میں ملزم ونود جو شراب نوشی میں مصروف تھا راج کا راستہ روکا جس پر وہ بھاگنا شروع کردیا۔ بالآخر چندروہار علاقہ کے آخری میں راج کا راستہ روک کر اس کی جم کر پٹائی کی گئی۔

یو پی پولیس حراست میں ایک شخص کی موت، فیملی کی جانب سے اذیت کا الزام
شوبھدرا (یو پی)۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق سرسوں کے بیجوں کی چوری کے الزام میں ایک 25 سالہ شخص شیوم کو پونو گنج پولیس نے گرفتار کیا تھا لیکن علالت کے باعث اس کا پولیس اسٹیشن میں انتقال ہوگیا۔ فیملی نے الزام لگایا کہ شیوم کی موت دراصل پولیس ایذا رسانی سے واقع ہوئی ہے۔ پونو گنج پولیس اسٹیشن ہائوزنگ آفیسر رام نارائن رام کو معطل کردیا گیا۔