پھٹے ہوئے اسپورٹس شوز میں دوڑ، مراقشی لڑکا توجہ کا مرکز

   

ویانا: اس کا نام احمد ریان عمامی ہے، عمر 11 سال ہے، وہ مراقش کے دارالحکومت رباط میں یعقوب المنصور محلے کا رہائشی ہے، اپنے والدین کے ساتھ ایک سادہ گھر میں رہتا ہے، لیکن بھاگنے کا شوق نے گزشتہ ہفتے اسے رباط کے اطراف میں مشہور کردیا۔ خاص طور پر تامسنا علاقہ میں کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے نے اس کی شہرت کو مزید بڑھا دیا ہے۔اس تصویر کے بڑے پیمانے پر پھیلنے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد مراقش کے کھیلوں کے مداحوں کی طرف سے ہمدردی کی ایک بڑی لہر پیدا ہوئی۔ ایتھلیٹکس میں مراقش کے چمپئن سفیان البقالی ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے احمد ریان کی اس تصویر پر سب سے پہلے بات چیت کی۔ سفیان البقالی نے سماجی رابطوں کی ویب گاہ ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے اس ننھے رنر کے ساتھ بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔