پہلی شادی کو راز میںرکھ کر دوسری شادی کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) پولیس کارروائی سے بچنے محبوبہ سے شادی کرنا ایک شخص کیلئے مہنگا ثابت ہوا ۔ پہلی شادی کو راز میں رکھتے ہوئے دوسری شادی کرنے والا شخص یوٹیوبرگاندھی گرفتار کرلیا گیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے ایک کارروائی میں دوسری بیوی کی شکایت پر 23 سالہ گاندھی کو گرفتار کرلیا ۔ گاندھی پیشہ سے ڈانسر ہے جو یو ٹیوب پر مصروف ہے روڈ نمبر 10 سنگاریٹی کنٹہ کے ساکن گاندھی سے ایک لڑکی رجوع ہوئی تھی اور کلاسیکل ڈانس سیکھنے کی خواہش کی ۔ گاندھی اور لڑکی میں محبت ہوگئی اور لڑکی نے شادی کیلئے زور دیا ۔ گاندھی نے پہلے انکار کردیا تھا جس کے بعد لڑکی نے پولیس کارروائی کی دھمکی دی تھی ۔ شادی شدہ گاندھی نے لڑکی سے اپنی شادی کو راز میں رکھا اور اپنی پہلی بیوی کو شادی کیلئے راضی کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گاندھی کی پہلی بیوی دوسری شادی سے راضی ہوگئی اور شادی میں شریک بھی ہوئی۔ لیکن شادی کے چند روز بعد سے گاندھی دوسری بیوی کو ہراساں کرنے لگا اور گاندھی کی دوسری بیوی کو شوہر کی پہلی بیوی کا پتہ چلا اور دونوں میں جھگڑے شروع ہوگئے۔ پولیس نے دوسری بیوی کی شکایت پر گاندھی کو گرفتار کرلیا اور دوسری بیوی کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع