حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ایم بی اے اور ایم سی اے کورسس میں داخلہ کیلئے منعقدہ تلنگانہ اسٹیٹ انٹیگریٹیڈ کامن انٹرنس ٹسٹ (TS ICET) کے پہلے مرحلہ کی نشستوں کا الاٹمنٹ منگل کو کیا گیا۔ ویب کونسلنگ کے پہلے مرحلہ میں261 کالجوں میں26,201 نشستوں کے منجملہ 23,001 نشستوں کا الاٹمنٹ کیا گیا ہے۔ریاست کے 252 ایم بی اے کالجس میں جملہ 23,525 نشستیں دستیاب ہیں جن میں سے 20,336 نشستیں الاٹ کردی گئیں۔