پہلے مرحلے کیلئے نامزدگیاں27 مارچ تک مکمل

   

بھوپال: مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا کام بدھ کے روز مکمل ہو جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سدھی، شہڈول، جبل پور، منڈلا، بالاگھاٹ اور چھندواڑہ پارلیمانی حلقوں میں انتخابات ہوں گے ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل 20 مارچ کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ شروع ہوا تھا جو بدھ کے روز مکمل ہوگا۔ کانگریس امیدوار نکول ناتھ آج چھندواڑہ میں پرچہ نامزدگی داخل کریں گے اور اس دوران سینئر لیڈران موجود رہیں گے ۔ ان چھ لوک سبھا حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ 28 مارچ کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 مارچ ہے ۔ پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ ریاست میں لوک سبھا کی کل 29 سیٹیں ہیں۔ پہلے مرحلے میں چھ نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے مرحلے میں بالترتیب سات اور آٹھ سیٹوں پر 26 اپریل، 7 مئی اور 13 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔