کولکتہ۔ ہندوستانی لیگ اسپنر روی بشنوئی جنہوں نے شاندار بولنگ کی جس کی بدولت میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلیٹی 20مقابلے میں کامیابی حاصل ، کپتان روہت شرما کی ان کی زبردست تعریف کی جبکہ بشنوئی نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس یادر گار مقابلے اور پہلے ہی میچ میں میں آف دی میچ کے ایوارڈ کے حصول کے بعد انہوں نے کہا کہ ایک خواب پورا ہوا۔نوجوان21 سالہ بشنوئی نے اپنے چار اوورز میں 2/17 لے کر ہندوستان کو ایڈن گارڈنز میں ویسٹ انڈیز کو 7/157 تک محدود کرنے میں مدد کی جس کا تعاقب میزبان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بشنوئی جن کا تعلق جودھپور سے ہے اور جنوبی افریقہ میں 2020 کے مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں 17 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر تھے انہوں نے کہا کہ وہ چہارشنبہ کو اپنے پہلیٹی20 میں اچھی شروعات کرنے پر خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، ملک کے لیے کھیلنا ہر کسی کا خواب ہے اور میں اچھا محسوس کررہا ہوں۔ ویسٹ انڈیز بہترین ٹی20 ٹیموں میں سے ایک ہے اور مجھے ان کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں راجستھان کی نمائندگی کرنے والے بشنوئی نے مزید کہامیں نے نہیں سوچا تھا کہ میں اپنے پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ حاصل کروں گا، یہ ایک خواب پورا ہو گیا ہے۔بشنوئی، جنہوں نے اپنے چار اوورز میں چھ وائیڈ گیند کی، کہا کہ وہ اپنی بولنگ پر کام کرنے کی کوشش کریں گے اور فاضل رنز کو کم کریں گے۔ میں اگلے میچ میں وائیڈ کو کم کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے اس حقیقت کو مسترد کردیا کہ شبنم ہی اس کی وجہ سے تسلیم کیا گیا تھا۔ ہماری اننگز میں زیادہ شبنم نہیں تھی۔ میں نے اب تک بہت زیادہ شبنم کے ماحول کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلا ہے، لیکن اس کابولر پر اثرپڑتا ہے۔ ہم اس کے لیے پریکٹس کرتے ہیں۔
ہندوستان کی آج
سیریز پر نظریں
کولکتہ۔ ہندوستان جس نے اب تک کھیل کے تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جمعہ کو یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹی20 جیتنے کی امید کے ساتھ میدان میں اترے گا اور تین میچوں کی سیریز اپنے نام کرنے کا خواہاں ہوگا اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی دوبارہ فارم حاصل کر سکیں گے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اس دورے میں اب تک توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور تین ونڈے اور پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کو جیت درج کرنے کے لیے زیادہ جدوجہد نہیں کرنی پڑی۔کیرون پولارڈ کی زیرقیادت ویسٹ انڈیز سے توقع کی جائے گی کہ وہ ٹی 20 فارمیٹ میں ہندوستان کو چیلنج کرے گی، خاص طور پر اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ ٹیم انگلینڈ کو گھر پر 3-2 سے شکست دینے کے بعد یہاں آئی ہے۔ ہندوستان نے پہلے ٹی20 میں چھ وکٹوں سے آسان کامیابی حاصل کی ہے ۔ اگر ہندوستان موجودہ سیریز جیتتا ہے تو ٹیم کا باقاعدہ کپتان مقرر ہونے کے بعد روہت شرما کی قیادت میں مسلسل تیسری سیریز جیت جائے گی۔ ٹیم کی واحد پریشانی کوہلی کا فارم ہے۔ وہ اب تک ویسٹ انڈیز کے خلاف 08، 18، 00 اور17 رنز بنا سکے ہیں اور ٹیم کو ان سے بڑی اننگز کی امید ہوگی۔ روہت پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کی اہمیت سے واقف ہیں اور انہوں نے پہلے ٹی20 میں 19 گیندوں پر40 رنز بنائے اور اوڈین اسمتھ کے اوور میں 22 رنز قابل ذکر ہیں۔ پاور پلے میں ہندوستان کے زیادہ تر 58 رنز روہت کے بیٹ سے آئے، جس نے 158 کا تعاقب کرتے ہوئے تین ابتدائی وکٹیں کھونے کے باوجود ہندوستان کو مستحکم موقف میں رکھا۔