تیونیشیا: تونس کے نوجوان ریان مننائی نے توانائی کے استعمال کو کم کرنے کی کوشش میں چلنے پھرنے کی توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کرنے کے قابل ایک اسمارٹ جوتا ایجاد کرنے کے بعد ایک انٹرویو میں اپنے اس کارنامے کی کچھ تفصیلات بتائی ہیں۔انہوں نے کہا یہ جوتا موبائل فون اور پورٹیبل الیکٹرانک مشینوں کو چارج کر سکتا ہے۔ریان کی عمر 22 سال ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تونس میں چمڑے کے کپڑوں اور جوتوں کی ڈیزائننگ کے شعبے میں تربیتی مرکز سے کیا۔ وہاں ریان نے جوتوں کے ڈیزائن میں مہارت حاصل کی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ریان نے واضح کیا کہ اسمارٹ جوتے بنانے کا خیال اتفاقاً نہیں آیا۔