نئی دہلی: سنٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے پیراسیٹامول سمیت ایسی 50 سے زیادہ دوائیں جو مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں ، انہیں مقررہ معیار کے مطابق نہیں پایا ہے ۔ذرائع نے آج بتایا کہ سی ڈی ایس سی او کی جانچ میں 50 سے زائد ادویات معیاری نہیں پائی گئیں۔ ان ادویات کا گزشتہ ماہ سی ڈی ایس سی او کی کولکتہ لیبارٹری نے تجربہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ان میں پینڈ ڈی سے متعلق ادویات اور قوت مدافعت، بلڈ پریشر، ذیابیطس، وٹامنز، پیٹ میں انفیکشن، کیلشیم اور دیگر ادویات شامل ہیں۔ کوالٹی میں نقائص پائے جانے کے بعد متعلقہ کمپنیوں کو ان ادویات کو مارکیٹ سے ہٹانا ہو گا۔ یہ کمپنیاں بنیادی طور پر سکم، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کی ہیں۔