پیرو میں آبدوز سے دو ٹن کوکین ضبط

   

میکسیکو سٹی، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرو میں حکام نے ایک آبدوز سے دو ٹن کوکین لے جا رہے عملہ کے چار ارکان کو حراست میں لیا ہے ۔پیرو کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق آبدوز کو قبضہ میں لینے کے بعداسے ایک بحری اڈے پر منتقل کر دیا گیاہے ۔پراسیکیوٹرجارج شاویز کوٹرینا نے کہا‘‘دو ٹن کوکین کے ساتھ حراست میں لئے گئے چار افراد کو لیما لے جایا جائے گا۔ ملک کی بحریہ ، تفتیش کے لئے آبدوز کو اپنے پاس رکھے گی’’۔بتایا گیا ہے کہ آبدوز جنوبی ایکواڈور کی جانب سے میکسیکو جا رہی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ پیرو، کولمبیا اور بولیویا دنیا میں سب سے زیادہ کوکین پیدا کرنے والے ممالک ہیں۔