حیدرآباد،ایک شاندارفلکیاتی عمل میں مشتری اورزحل پیر کو11.51بجے شب ایک قطار میں آجائیں گے ۔پلینٹری سوسائٹی ڈائرکٹر رگھونندن کمار نے کہا کہ دیگر معنوں میں مشتری و زحل ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے اور یہ نظارہ غروب آفتاب کے بعد کیاجاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ آخری مرتبہ یہ دونوں 16جولائی 1623کو ساتھ آئے تھے اور ایسا اگلا تاریخی نظارہ 15مارچ 2080کو ہوگا۔اگرچہ یہ نظارہ نصف شب کے قریب ہوگا،ہندوستانی عوام کل 6.15 تا 7.30 کے درمیان دیکھ سکیں گے ۔یہ نہ چمکنے والے ستاروں کی طرح ہونگے ۔اسکی سمت و اوقات کے سلسلہ میں انہوں ڈائرکٹر نے کہاکہ غروب آفتاب 6.20کے گھنٹہ کے بعد مغربی سمت ان کو دیکھاجاسکتا ہے ۔