پیشاب کرنے پر باپ نے 3 سالہ بچے کوہلاک کردیا

   

قاہرہ : مصری میڈیا نے ایک 3 سالہ بچے کی موت کی اطلاع دی ہے۔ اسے اس کے والد نے مار پیٹ اور تشدد کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس سفاکیت کی وجہ یہ تھی کہ اس تین سالہ معصوم بیٹے کا غیر ارادی طور پر پیشاب نکل گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ والد کے دل کی سختی اپنے چھوٹے بچے کی زندگی کے آخری باب کی گواہ تھی۔ اسی وجہ سے اس کی موت المناک طریقے سے ہوئی۔کہانی اس وقت شروع ہوئی جب الجیزہ (گیزہ) میں محکمہ فوجداری تحقیقات کو اطلاع ملی کہ العیاط سنٹرل ہاسپٹل کو ایک بچے کی لاش ملی ہے جس کے چہرے اور جسم پر بڑے زخموں کے نشانات ہیں اور اس کی موت مجرمانہ طور پر ہونے کا شبہ ہے۔سراغ لگانے والوں نے بچے کے اہل خانہ کے بیانات سننے اور واقعہ کے حالات جاننے کیلئے پڑوسیوں سے بات چیت کرنے گئے۔