نئی دہلی: مرکزی کامرس اور صنعت کے وزیر مسٹر پیوش گوئل نے اتوار کو سنگاپور میں انویسٹ انڈیا کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ماہ 4 تا 5 تاریخ کو اپنے دورہ سنگاپور کے دوران یہاں انوسٹ انڈیا دفتر کے قیام کا اعلان کیا تھا۔کامرس اور صنعت کی وزارت سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق سنگاپور میں قائم کیا گیا یہ دفتر انوسٹ انڈیا کا پہلا بیرون ملک دفتر ہے ۔ وزارت کے مطابق یہ اہم قدم سرمایہ کاری کے میدان میں سنگاپور کے ساتھ شراکت داری کو گہرا کرنے کے ہندوستان کے عزم کو مزید تقویت دے گا اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ہندوستان کے ساتھ جڑنا آسان بنائے گا۔اس موقع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا ۔