نئی دہلی: تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل 13 نومبر کو امریکہ کے سان فرانسسکوپہنچے ۔ دورہ کے آغاز میں وزیرتجارت نے فرمونٹ میں ٹیسلا فیکٹری یونٹ کا دورہ کیا اور ٹیسلا گروپ کے سینئر ایگزیکٹوز کے ساتھ بات چیت کی۔ پیوش نے امریکہ کی تجارتی نمائندہ کیتھرین تائی، جمہوریہ کوریا کے وزیر تجارت ڈوکگیون آہن اور سنگاپور کے وزیر تجارت و صنعت گان کم یونگ کے ساتھ دو فریقی میٹنگیں کیں۔ ان وزارتی میٹنگوں کے دوران، پیوش نے انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک کے تحت ممکنہ تعاون، باہمی تجارت اور تجارتی روابط کو مزید بڑھانے کے طور طریقوں اور ڈبلیو ٹی او اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔