پیٹرسن نشانے پر ، معین کے اخراج پر شائقین حیران

   


چینائی ۔پہلے ٹسٹ میچ میں انگلینڈ سے شکست کھانے کے بعد دوسرے مقابلے میں کامیابی حاصل کر کے ہندوستانی ٹیم نے خود پر ہوتی اندرونی تنقید جواب حاصل کرلیا ہے ؎ لیکن وہ خود کو طنزیہ تبصروں سے نہ بچا سکے۔انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان دوسرے ٹسٹ میچ کے نتیجے، معین علی کی بولنگ کے بعد جارحانہ بیٹنگ اور کپتان وراٹ کوہلی کے امپائر سے بحث و مباحثہ کا معاملہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا تو سابق کپتان کیون پیٹرسن بھی پیچھے نہ رہے۔ٹوئٹر پر دیے گئے پیغام میں کیون پیٹرسن نے طنز کے رنگ استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو نشانہ بنایا تو لگے ہاتھوں انگلش ٹیم کو بی ٹیم قرار دیا۔جارحانہ بیٹنگ کے لئے مشہور سابق بیٹسمین کی جانب سے ہندی میں کی گئی ٹویٹ سامنے آنے کے بعد بہت کم وقت میں40 ہزار سے زائد پسند، ری ٹویٹس وغیرہ کا ہندسہ عبورکرگئی۔پیٹرسن کی ٹویٹ پر جاری گفتگو کا حصہ بننے والے کچھ صارفین نے جہاں ان کے موقف کی حمایت کی وہیں کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ اس میں تیرا گھاٹا، ہمارا کچھ نہیں جاتا۔سمت نائک نامی ایک صارف کو کیون پیٹرسن کا طنز پسند نہ آیا تو انہوں نے سابق انگلش کرکٹر کو مشورہ دیا کہ آئندہ مقابلے کے لیے اپنی اے پلس ٹیم کو بھیج دیں۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ہندی ٹویٹس میںکیون پیٹرسن نے ہندوستانی ٹیم کو نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو شکست ہوئی تو انہوں نے ایسا ہی ایک طنزیہ پیغام جاری کیا تھا۔چینائی ٹسٹ کے دوران انگلش ٹیم کی دوسری اننگز میں جہاں پوری مہمان ٹیم پریشان رہی، وہاں معین علی کی جارحانہ اننگز کو شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔یسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان ہوا تو دوسرے ٹیسٹ میں ا?ٹھ وکٹیں لینے اور جارحانہ بیٹنگ کرنے والے معین علی کو ڈراپ کیا گیا تو سوشل میڈیا پر انگلش ٹیم کی اس حکمت عملی پر حیرت کا اظہار کیا جاتا رہا۔ہندوستانی ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دینے والوں میں سابق کرکٹر شین وارن بھی سوشل میڈیا صارفین کی اس فہرست کا حصہ رہے جو میچ میں کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انگلش ٹیم کی حکمت عملی پر معترض تھے۔علاوہ ازیں کپتان کوہلی کے وکٹ پر ڈینجر اینڈ پر دوڑنے اور امپائر سے بحث کرنے کا موضوع بھی گرم رہا۔