دبئی۔ جنوبی افریقی بیٹر کیگن پیٹرسن نے ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کے ذریعہجنوری کا آئی سی سیکا ایوارڈ جیتکر انڈر19 ورلڈ کپ کے اسٹار اور ہم وطن ڈیولڈ بریوس اور بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر عبادت حسین کو پر پیچھے چھوڑ دیا۔ویمنز ایوارڈ انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ نے جیتا جنہوں نے سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو اور ویسٹ انڈیز کی اسٹار ڈینڈرا ڈوٹن کواس دوڑ میں شکست دی۔ پیٹرسن نے ٹسٹ سیریز کے آغاز میں پہلی شکست کے باوجود ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کی 2-1 سے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دوسرے ٹسٹ میں پہلی اننگز میں 62 رنز بنائے جس سے ان کی ٹیم معمولی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس کے بعد 240 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انہوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری ٹسٹ میں پیٹرسن نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ 212 کے ہدف کے تعاقب میں انہوں نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت جنوبی افریقہ نے میچ اور سیریز جیت کر واپسی کی۔پیٹرسن سیریز کے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے 276 رنز بنائے اور انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خواتین میں نائٹ نے کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف واحد ایشز ٹسٹ میں انگلینڈ کی کپتانی کی اور میچ میں سب سے زیادہ رنزبنائے ۔