پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں ہنوز مستحکم

   

نئی دہلی: روس ۔ یوکرین بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اُتار چڑھاؤ کے باوجود گھریلو سطح پر آج مسلسل 132ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ خام تیل کی قیمتوں میں اُچھال روس یوکرین کے بحران کے بعد ہی شروع ہو گیا تھا ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت منگل کے مقابلے آج 2.90 فیصد اضافے کے ساتھ 102.81 ڈالر فی بیرل رہی ۔مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کے اعلان بعد 04 نومبر 2021 کوایندھن کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی تھی ۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( وی اے ٹی) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعددارالحکومت دہلی میں وی اے ٹی کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔