نیویارک: گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے ایک نیا ریکارڈ کہا ہے کیونکہ ایرک نے مخصوص برانڈ والی ریستوران سے ہی کھانا کھایا ہے۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 24 گھنٹے میں مکمل کیا ہے۔ ایرک کا کہنا ہے کہ وہ کھانے کے بہت شوقین ہیں۔34 سالہ ایرک کہتے ہیں کہ جب سے وہ نیویارک آئے ہیں وہ خوش خوراکی بلکہ بسیارخوری کے عادی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے ایک گروپ سے وابستگی اختیار کی تھی جو بہترین کھانوں اور ہوٹلوں کی نشاندہی کرتا تھا۔ پھر انہیں خیال آیا کہ کیوں نہ لگاتار مشلاں اسٹار والی ریستورانوں میں کھانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا جائے۔مشلاں اسٹار ان ریستورانوں کو دیا جاتا ہے جن کے باورچیوں کی تربیت فرانس کی مشلاں کمپنی کرتی ہے۔ تاہم ایرک کہت ہیں کہ انہوں نے اس کے لیے کئی ہفتوں کی تیاری بھی کی ہے۔