پیڑا کیویٹوا اور نڈال کی پیشقدمی

   


نیویارک۔ دو مرتبہ ومبلڈن کی فاتح پیٹرا کویٹووا نے نمبر21 سیڈ گاربی موگوروزا کو تین سیٹس میں شکست دے کر ساتویں بار یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔کویٹووا نمبر 21 سیڈ جس نے 2011 اور 2014 میں ومبلڈن ویمنزسنگلز کا خطاب جیتا تھا،انہوں نے اس مقابلے میں دو میچ پوائنٹس بچا کر موگورزا کو 5-7، 6-3، 7-6(10) سے شکست دی۔ 2016 کے فرنچ اوپن اور2017 کی ومبلڈن فاتح 2 گھنٹے 38 منٹ میںدو بارککے گرانڈ سلام چمپئنز کا تصادم، 2015 سے شروع ہونے والی رفاقت کا ساتواں ایڈیشن تھا اور یہ مقابلہ بھی آخر تک ایک سنسنی خیز مقابلہ رہا ۔ موگوروزا نے تیسرے سیٹ میں 5-3 پر میچ کے لیے سرویس کی اور کویٹووا کی سرو پر 6-5 پر دو میچ پوائنٹس حاصل کیے، لیکن چیک کھلاڑی نے دونوں صورتوں سے خود کو بچا کر بالآخر سوپر ٹائی بریک میں اپنا چوتھا میچ پوائنٹ بنا لیا۔گراس کورٹ کے وسط میں، کویٹووا کا 2022 کا ریکارڈ 10-13 تھا لیکن ایسٹبورن میں ایک خطاب نے اس کے سیزن کا رخ موڑ دیا ہے، اس کے بعد سے 32 سالہ اسٹار کھلاڑی 15-3 کا ریکارڈ بنالیاہے، جس میں دو ہفتے قبل سنسناٹی میں رنراپ شو بھی شامل ہے۔ رافیل نڈال نے فرانس کے رچرڈگیسکیٹ کو 6۔ 0، 6۔ 1، 7۔ 5 سے شکست دیگر ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں رسائی حاصل کرلی ۔ عالمی نمبر دو نڈال میں فتح کے دوران ان کا اپنا ریکیٹ ناک پر لگنے سے زخمی ہوگئے۔ چار بارکے چمپئن اور 22 گرانڈ سلیم فاتح نڈال نے کہا کہ ان کی چوٹ اب ٹھیک ہے۔اب ان کا مقابلہ امریکہ کے فرانسس ٹیافو سے ہوگا۔ ساتھ ہی چارگھنٹے سے زائد جاری رہنے والے میچ میں آندرے روبلیو نے عالمی نمبر 19 ڈینس شاپووالوف کو 4، 2۔ 6، 7۔ 6، 6۔ 4، 7 سے شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ ساتویں نمبر کے کیمرون نوری سے ہوگا۔ کارلوس الکاریز پیٹ سمپراس کے بعد مسلسل دوسرے یو ایس اوپن میں چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ سمپراس نے یہ کارنامہ 1989 اور 1990 میں انجام دیا تھا۔ 19 سالہ الکریز نے جینسن بروکسبی کو 6 ۔ 3، 6۔ 3، 6۔ 3 سے شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ مارین سلِک اور ڈینیئل ایونز کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔ خواتین کے حصے میں جیسیکا پیگولا نے کوالیفائر یوآن یوئی ک0 ۔6 ۔ 2، 6۔5۔ 7، سے شکست دی۔ پہلی بار یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں داخل ہونے انہیں سخت محنت کرنی پڑی ۔ رینکنگ میں سرفہرست انگا سویٹیک نے لارین ڈیوس کو 6۔ 3، 6۔ 4 سے شکست دی، جبکہ چھٹے نمبر کی کھلاڑی آرینا سبالینکا نے کلارا بریل کو 6۔ 0، 6۔ 2 سے شکست دی۔