پی اودئے کمار ریڈی ایڈیشنل جنرل مینجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے

   


حیدرآباد۔2۔ جنوری (سیاست نیوز) مسٹر پی اودئے کمار ریڈی نے ایڈیشنل جنرل مینجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اودئے کمار ریڈی انڈین ریلویز سرویس میکانیکل انجنیئرنگ کے 1986 بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسرس انٹیگرل کوچ فیکٹری چینائی کے عہدہ پر فائز تھے۔ وہ 1983 ء میں انڈین ریلویز سے وابستہ ہوئے ۔ انہیں ایسٹرن ریلوے ، ساؤتھ سنٹرل ریلوے اور سدرن ریلوے میں کئی عہدوں پر خدمات انجام دینے کا وسیع تر تجربہ ہے۔ وہ ملک کے کئی علاقوں میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ر