پی او سی ایس او ایکٹ کابیجا استعمال ہورہا ہے‘ ہم قانون کو تبدیل کرنے کے لئے حکومت پر زوردیتے ہیں۔ برج بھوشن

,

   

انہوں نے مزیدکہاکہ اس کے مختلف عوامل کا معائنہ کئے بغیرکانگریس پارٹی حکومت اس قانون کو لے کر آئی تھی۔
بھائیراچ۔ رسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر او ربی جے پی ایم برج بھوشن شرن سنگھ جس کوپی او سی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمہ کے سامنا کرنا پڑرہا ہے‘ نے کہاکہ اس قانون کا”بیجا“ استعمال کیاجارہا ہے اور وہ ”سادھو سنتوں“ کی قیادت میں حکومت پر اس قانون میں تبدیلی لانے کے لئے دباؤ ڈالیں گے۔

سنگھ یہاں پر رپورٹرس سے ایک اجلاس میں بات کررہے تھے جو5جون کے روز ایودھیامیں سادھو سنتوں کے بلائی گئی ایک ریالی کی تیاریوں کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ 11لاکھ سادھو سنت اس میں حصہ لیں گے۔

ملک کے ٹاپ پہلوان جس میں ونیش پھوگاٹ اور اولمپیک میڈلسٹ بجرنگ پونا اور ساکشی ملک بھی شامل ہیں دہلی کے جنترمنتر پر 23اپریل سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اورسات خاتون پہلوانوں بشمول ایک نابالغ کے ساتھ مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں سنگھ کی گرفتاری کی مانگ کررہے ہیں۔

ڈبیلو ایف ائی صدر کے خلاف دہلی پولیس نے دو ایف ائی آر درج کئے ہیں۔ وہیں پہلی ایف ائی آر کا تعلق نابالغ پہلوانوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے متعلق ہے اور اس پر پی اوسی ایس او ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے‘ وہیں دوسری ایف ائی آر عزت نفس کے ساتھ کھلواڑ پر مشتمل ہے۔

سنگھ نے الزام لگایاہے کہ پی او سی ایس او ایکٹ کا”بڑے پیمانے پر بیجا استعمال“ کیاجارہا ہے۔ کیسر گنج ایم پی نے دعوی کیا ہے کہ ”اس قانون کا استعمال بچوں‘ بڑوں اور سادھو سنتوں کے خلاف کیاجارہا ہے۔ یہاں تک کہ عہدیداران بھی اس کے بیجا استعمال سے بچ نہیں پائے ہیں“۔

انہو ں نے کہاکہ ”سادھوں کی قیادت میں‘ ہم حکومت پر دباؤ ڈالیں گے وہ اس قانون(پی او سی ایس او) میں تبدیلی لائیں“۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس کے مختلف عوامل کا معائنہ کئے بغیرکانگریس پارٹی حکومت اس قانون کو لے کر آئی تھی۔

سنگھ نے یہ بات بھی دہرائی کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ پہلوانوں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات میں تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر کھیل کود نے رسلنگ فیڈریشن کی تمام سرگرمیوں پر منسوخ کردیا ہے۔